بھارتی اقدامات پر پاکستان نے مناسب رد عمل دیا،اشرف بھٹی

بھارتی اقدامات پر پاکستان نے مناسب رد عمل دیا،اشرف بھٹی

اسلام آباد(اے پی پی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے یکطرفہ اقدامات پر پاکستان نے بروقت اور مناسب رد عمل دیا ہے۔۔۔

جس پر قومی سلامتی کمیٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بھارت کی جانب سے واقعے کے فوری بعد بغیر کسی تحقیقات کے سندھ طاس معاہدے کو معطل کر دینے کا اعلان اس کے سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہے ۔ بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ بھارت کسی بھول کا شکار نہ رہے ، پاکستانی افواج اور قوم اپنے ملک کے چپے چپے کا دفاع کرنا جانتی ہیں۔ بھارت نے ہمیشہ اشتعال پر مبنی اقدامات کے ذریعے خطے کا امن داؤ پر لگانے کی کوشش کی ہے ، بغیر تحقیقات کے پاکستان پر الزامات پر بھارت کو ساری دنیا میں سبکی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کی پشت پر ہیں اس لئے بھارت غلطی سے بھی کسی مس ایڈونچر کا خیال اپنے دل میں نہ لائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں