محکمہ کسٹمز اور کراچی چیمبربرآمدی شعبے کو مستحکم بنانے کیلئے پرعزم
کراچی(این این آئی) چیف کلکٹر کسٹمز (ایکسپورٹ) محمد صادق نے پاکستان کے برآمدی شعبے کو مستحکم بنانے کیلئے۔۔۔
مشترکہ کوششوں کے طور پرکراچی چیمبر کے ساتھ مل کر تجارتی آپریشنز کو ہموار بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے محکمہ کسٹمز اور کے سی سی آئی کے درمیان طویل مدتی خوشگوار روابط کو سراہا اور برآمد کنندگان کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ ذمہ داری کی اہمیت پر زور دیا۔