انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدت میں معمولی کمی

اسلام آباد(اے پی پی)انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیاد پر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران انجینئرنگ مصنوعات کی برآمد سے ملک کو 202.44 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو 1.70 فیصد کم ہے۔