زونگ فورجی نے پری پیڈ صارفین کیلئے سہ ماہی ہیٹرک بنڈلز متعارف کرا دیے

زونگ فورجی نے پری پیڈ صارفین کیلئے سہ ماہی ہیٹرک بنڈلز متعارف کرا دیے

اسلام آباد(بزنس ڈیسک)زونگ فورجی نے اپنے پری پیڈ صارفین کے لیے سہ ماہی بنیادوں پر ‘‘ہیٹرک بنڈل’’ کے نام سے نئے پیکیجز متعارف کرا دیے ہیں جن کا مقصد صارفین کو طویل المدتی، سستی اور بلا تعطل کنیکٹیویٹی فراہم کرنا ہے۔

ان بنڈلز میں صارفین کو تین ماہ کی مدت کے لیے ایک ہی سبسکرپشن میں ڈیٹا، کالز اور ایس ایم ایس کی سہولت حاصل ہوگی جس سے انہیں ماہانہ ری چارج کی جھنجھٹ سے نجات ملے گی اور قیمت میں بھی واضح بچت ہو گی۔زونگ فورجی کی‘‘پرو میکس ہیٹرک بنڈل’’ آفرمیں صارفین کو ہر ماہ 200جی بی انٹرنیٹ، دیگر نیٹ ورکس پر 2,000منٹ اور 20,000 زونگ منٹس و ایس ایم ایس ملیں گے۔ یہ بنڈل 3 ماہ کے لیے دستیاب ہے اور اس کی قیمت صرف 5,000 روپے رکھی گئی ہے۔ اس بنڈل کے ذریعے صارفین کو ماہانہ پیکجز کی نسبت 1,600 روپے تک کی بچت ہوگی۔ زونگ کا دوسرا نیا بنڈل ‘‘سپریم ہیٹرک’’ ہے، جس میں صارفین کو ہر ماہ 30 جی بی ڈیٹا، دیگر نیٹ ورکس پر600منٹس اور 5,000 زونگ منٹس وایس ایم ایس فراہم کیے جاتے ہیں۔ یہ بنڈل بھی تین ماہ کے لیے ہے اور اس کی قیمت 3,000 روپے ہے، جس کے ذریعے 1,800 روپے تک کی بچت ممکن ہے۔ زونگ فورجی کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ ساجد منیر نے کہا کہ ان بنڈلز کا مقصد صارفین کو ایک ہی سبسکرپشن میں زیادہ سے زیادہ سہولت اور بہتر ویلیو فراہم کرنا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں