اپٹماکا ٹرمپ کے مضبوط تجارتی تعلقات کے اعلان کاخیرمقدم

لاہور(آن لائن)آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما)نے امریکی صدر ٹرمپ کے مضبوط تجارتی تعلقات کے اعلان کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے۔۔
کہ امریکہ کے تجارتی اشاروں سے پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت ترقی کیلئے تیارہے اور مطالبہ کیا کہ پاکستان امریکہ تجارت کو فروغ دینے کے لیے ٹیرف میں کمی کی جائے ۔ایک بیان میں اپٹما نے امریکی صدر ٹرمپ کی مضبوط تجارتی تعلقات کی اپیل کا خیرمقدم کیا۔چیئرمین اپٹما کامران ارشدنے کہا کہ امریکہ پاکستان کی معیشت کے لیے اہم ترین برآمدی منڈی ہے ۔ امریکہ کے تجارتی اشاروں سے پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت ترقی کے لیے تیارہے ۔