پاک فوج کی عظیم فتح پر قوم کا سر فخر سے بلند ہے ،آباد

کراچی(بزنس رپورٹر)ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے چیئرمین حسن بخشی،سینئر وائس چیئرمین سید افضل حمید،وائس چیئرمین طارق عزیز، چیئرمین سدرن ریجن احمد اویس تھانوی۔۔
چیئرمین ناردرن ریجن شیخ نبیل اور وائس چیئرمین حیدرآباد سب ریجن عبداللہ جان میمن نے پاک بھارت جنگ میں افواج پاکستان کی تاریخی فتح پر پاک فوج،فضائیہ اور پاک بحریہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ا نہوں نے کہا کہ اس عظیم فتح پر پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہے ۔ آباد رہنماؤں نے آرمی چیف، ایئر چیف مارشل اور نیول چیف کو خصوصی طور پر اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان بالخصوص ایئرفورس نے جس حوصلے اور قوت کا مظاہرہ کیا وہ ہماری تاریخ کاروشن باب بن چکا ہے ۔ آباد رہنماؤں نے کہا کہ بھارت کو نہ صرف جنگی محاذ پر پسپائی کا سامنا کرنا پڑا بلکہ اس کو معاشی میدان میں بھی شدید دھچکا لگا ہے ۔