اپریل میں 1.20کروڑڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ریکارڈ

اپریل میں 1.20کروڑڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ریکارڈ

کراچی(بزنس رپورٹر )اسٹیٹ بینک نے کرنٹ اکاؤنٹ سے متعلق تازہ اعدادوشمار جاری کر دیے۔۔

 جن کے مطابق اپریل 2025 کے دوران ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس 1کروڑ 20 لاکھ ڈالرسرپلس رہاجبکہ مارچ 2025 میں ریکارڈ 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کا تاریخی سرپلس درج کیا گیا تھا۔رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ 1 ارب 88 کروڑ ڈالر سرپلس میں رہا ۔اسکے برعکس گزشتہ مالی سال کے ان ہی 10 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ میں 1 ارب 33 کروڑ ڈالر کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا تھا ۔معاشی ماہرین کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ میں بہتری کی بنیادی وجوہات میں درآمدات میں کمی، برآمدات میں بتدریج اضافہ اور ترسیلات زر کا مستحکم رہنا شامل ہیں ،اسکے ساتھ زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ اور روپے کی نسبتاً مضبوطی نے بھی اس سرپلس میں کردار ادا کیا ہے ۔ معاشی پالیسی سازوں کا ماننا ہے کہ اگر موجودہ مالی نظم و ضبط برقرار رہا اور برآمدات و ترسیلات کو مزید بڑھایا گیاتو آئندہ مہینوں میں کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس مثبت رہنے کے امکانات مزید روشن ہو جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں