کمپنیوں کوسائبر سیکیورٹی کے بہترین طریقہ کار اختیار کرنیکی ہدایت

کمپنیوں کوسائبر سیکیورٹی کے بہترین طریقہ کار اختیار کرنیکی ہدایت

کراچی(بزنس رپورٹر)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے حالیہ جیو پولیٹیکل صورتحال اور اس کے نتیجے میں سائبر سیکیورٹی کے بڑھتے خطرات کے پیشِ نظر تمام کمپنیوں کیلئے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے ۔۔

جس میں کمپنیوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ سائبر سیکیورٹی کے بہترین طریقہ کار اختیار کریں۔ ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر کمپنیاں ان اچھے حفاظتی طریقوں پر عمل نہ کریں تو اس سے ان کا کام متاثر ہو سکتا ہے ، ڈیٹا ضائع ہو سکتا ہے اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ ایڈوائزری میں کچھ اہم اقدامات کی مزید تجاویز دی گئی ہیں جن میں رسائی پر سخت کنٹرول رکھنا، نیٹ ورک کی کمزوریاں کم کرنا، سیکیورٹی حملوں سے نمٹنے کی تیاری کرنا اور صارفین میں آگاہی پیدا کرناہے ۔ایس ای سی پی نے پاکستان کے مالیاتی اور معلوماتی ڈھانچے کے تحفظ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیاہے اور کمپنیوں پر زور دیاہے کہ وہ اپنے ڈیٹا اور نیٹ ورک کی سالمیت کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں