رقامی اسلامک ڈیجیٹل بینک کو محدود بینکنگ لائسنس جاری
کراچی(بزنس رپورٹر )اسٹیٹ بینک نے رقامی اسلامک ڈیجیٹل بینک کو محدود بینکنگ لائسنس جاری کر دیا ہے تاکہ یہ ملک کا پہلا مکمل شریعہ کمپلائنٹ ڈیجیٹل رٹیل بینک پائلٹ مرحلے میں متعارف ہوسکے ۔
پائلٹ مرحلے کے دوران رقامی بینک محدود علاقوں میں اپنی سروسز پیش کرے گاجس میں اکاؤنٹ کھولنے ، رقم کی منتقلی اور بل ادائیگی جیسی سہولیات شامل ہیں۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اس دوران رقامی بینک کی ٹیکنالوجی اور شریعہ کمپلائنس کے نظام کی آزمائش کی جائے گی۔