اسٹاک ایکسچینج:تیزی،53فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں

اسٹاک ایکسچینج:تیزی،53فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو تیزی کارجحان رہا۔کے ایس ای 100 انڈیکس 960پوائنٹس کے اضافے سے 119931 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔۔۔

اس دوران سرمایہ کاروں کو ایک کھرب 22ارب روپے کا منافع ہوا جب کہ 62فیصدحصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔یک موقع پر100انڈیکس 1135پوائنٹس کی تیزی سے 1لاکھ 20ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح عبور کرگیا،دوسری جانب تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی واقع ہوئی ۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 30 انڈیکس 313 پوائنٹس کے اضافے سے 36596پوائنٹس اور آل شیئر زانڈیکس 631پوائنٹس کے اضافے سے 74510پوائنٹس  پر بند ہوا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں