سی سی آئی کادریائے راوی کی بحالی کے منصوبے کیلئے فنڈ نگ کا اعلان

سی سی آئی کادریائے راوی کی بحالی کے منصوبے کیلئے فنڈ نگ کا اعلان

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان میں ترکیہ کے بڑے سرمایہ کار کوکا کولا ایچی چک (سی سی آئی)نے پانی کے پائیدار استعمال کی جانب ایک اور۔۔

 قدم بڑھاتے ہوئے شراکت داروں پر مشتمل ایک سیشن کے دوران دریاے راوی کی بحالی کے منصوبہ کیلئے نئی فنڈنگ کا اعلان کیا ہے ۔ کوکا کولا پاکستان نے سال 2030 تک پانی کا درست استعمال یقینی بنانے کا وعدہ کیاہے ۔ دریائے راوی کی بحالی کا یہ منصوبہ، وسیع تر پائیداری کے اسی عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔اس پراجیکٹ کا مقصد لاہور اور فیصل آباد میں پانی کی بحالی کے لیے اٹھائے گئے قابل توسیع اور کمیونٹی پر مبنیاقدامات پر توجہ دینا ہے ۔کوکا کولا پاکستان کے ترک نژاداورترکیے ، قازقستان اور تاجکستان میں کام کا انٹرنیشنل تجربہ رکھنے والے جنرل منیجرسونائے سانلی نے کہا کہ یہ منصوبہ صرف انفرااسٹرکچرتک محدود نہیں بلکہ اشتراک اور ذمہ داری کے متعلق اس کے دیرپا اثرات مرتب ہونگے ۔ڈبلیو ڈبلیو ایف اور مقامی اداروں کے ساتھ مل کراس وژن کو حقیقت کا روپ دینے پر ہمیں فخر ہے ۔تقریب میں سی سی آئی، کوکا کولا پاکستان اورڈبلیو ڈبلیو ایف کے نمائندوں نے شرکت کی۔ڈبلیو ڈبلیوایف اس پراجیکٹ کے نفاذ میں اہم شراکت دار ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں