ڈالر کی پیش قدمی جاری، تولہ سونا ایک ہزار روپے مہنگا
کراچی(بزنس رپورٹر)انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو ایک بار پھر روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ دوبارہ 282روپے سے تجاوز کر گئے ۔ ادھر سونا مزید مہنگاہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر14پیسے کے اضافے سے 282.11روپے پرجاپہنچا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر284.40روپے پر مستحکم رہا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا10 ڈالر کے اضافے سے 3357ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا ایک ہزار روپے کے اضافے سے 3لاکھ 54ہزار 100روپے پرجاپہنچا،اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت857روپے بڑھ کر 3لاکھ 3ہزار 583روپے ہوگئی ۔ دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت130روپے کے اضافے سے 3586روپے ہوگئی۔