تجارتی خسارہ23فیصدکمی سے 2.61ارب ڈالرریکارڈ
کراچی(بزنس رپورٹر) تجارتی خسارے میں مئی 2025 کے دوران ماہانہ بنیاد پر نمایاں بہتری دیکھی گئی اور خسارہ 23 فیصد کمی کے بعد 2 ارب 61 کروڑ 90 لاکھ امریکی ڈالر کی سطح پر آ گیا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مئی 2025 کے دوران پاکستان کی مجموعی درآمدات 8 فیصد کی کمی سے 5 ارب 17 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہیں جب کہ برآمدات میں 17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے بعد برآمدات کا حجم 2 ارب 55 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا، تاہم مالی سال 2024-25 کے ابتدائی 11 ماہ یعنی جولائی تا مئی کے دوران پاکستان کا مجموعی تجارتی خسارہ سالانہ بنیاد پر 11 فیصد بڑھ کر 24 ارب ڈالر ہوگیاجو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 21 ارب 69 کروڑ 80 لاکھ کروڑ ڈالر تھا۔ معاشی ماہرین کے مطابق اگرچہ مئی کے دوران تجارتی خسارے میں کمی ایک مثبت اشارہ ہے تاہم سالانہ بنیاد پر خسارے میں اضافہ تشویش کا باعث ہے درآمدات میں کمی اور برآمدات میں بہتری کو برقرار رکھنا معاشی توازن کے لیے ناگزیر قرار دیا جا رہا ہے ۔