کراچی چیمبر کے 35 رکنی وفدکا کے پی ٹی کا دورہ

کرا چی (بزنس رپورٹر) 35 ممبران پر مشتمل ایوان تجارت و انڈسٹریز کراچی کے اہم وفد نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کی ٹرانزیشن کمیٹی ممبران عبداللہ ذکی اورفہیم الرحمان سہگل کی جانب سے مدعو کرنے پر کے پی ٹی کا دورہ کیا۔
کے سی سی آئی وفد کے چیئرمین زبیر موتی والا اور صدر جاوید بلوانی کی سربراہی میں کئے گئے دورے کا مقصد ملکی تجارت کا فروغ تھا ۔میٹنگ کی صدارت عبد اللہ ذکی اور فہیم الرحمان سہگل نے کی جسے کے پی ٹی کے سینئر مینجمنٹ افسران نے بھی اٹینڈ کیا۔اس موقع پر وفد کو کے پی ٹی میں موجود عوامل و اثاثہ جات کے بارے میں آگہی فراہم کی گئی۔