عالمی منڈی میں تیل مزید 4اعشاریہ4 فیصدمہنگا

عالمی منڈی میں تیل مزید 4اعشاریہ4 فیصدمہنگا

پیرس ،واشنگٹن(اے ایف پی)آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی کمی جاری ہے ، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتیں مزید4اعشاریہ 4فیصد بڑھ گئیں ۔۔۔

برینٹ نارتھ سی کروڈ4.4 فیصد بڑھ کر 91.67 ڈالر فی بیرل جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ4.4 فیصد اضافے سے 87.13 ڈالر فی بیرل ہو گیا ۔اس صورتحال میں دنیا بھر میں اکثر سٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان جاری ہے ۔دوسری جانب بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے )کے 32 رکن ممالک نے مشرق وسطیٰ کے جنگ کے اثرات کم کرنے کیلئے اپنی تیل کی ریزروز سے 40کروڑ بیرل تیل جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، یہ مقدار تقریباً 20 دن کی کھپت کے برابر ہے جو آبنائے ہرمز کے راستے سے گزرتی ہے ، ماہرین کا کہنا ہے کہ ریلیز مجموعی کمی کا صرف چھوٹا حصہ پورا کرتی ہے ، اس لئے عالمی تیل کی صورتحال پر زیادہ اثر نہیں پڑے گا۔ یہ چھٹا موقع ہے جب آئی ای اے نے تیل کے ذخائر کے مربوط اجرا کی منظوری دی ہے ، اس سے قبل 1991، 2005، 2011 جبکہ 2022 میں دو بار ایسا کیا جا چکا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں