محسن نقوی سے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی ملاقات

محسن نقوی سے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی ملاقات

لاہور(سپورٹس ڈیسک)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ کی قیادت میں کھلاڑیوں نے ملاقات کی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے 8 برس بعد ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور بے روزگار کھلاڑیوں کو ملازمتیں دینے کا اعلان بھی کیا۔محسن نقوی سے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ہیڈ کوچ خواجہ جنید سے ملاقات قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوئی۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ زخمی ہاکی پلیئرز کا علاج پی سی بی کرائے گا، ادارہ ہاکی پلیئرز سے پہلے کی طرح تعاون کرتا رہے گا، انہوں نے ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ہاکی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات کے بعد ہیڈ کوچ خواجہ جنید اور کپتان عماد بٹ نے محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں