پی ایس ایل ٹرافی کی رونمائی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پی ایس ایل کی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔پاکستان سپر لیگ کی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی نیشنل سٹیڈیم میں کراچی میں ہوئی۔
پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پی ایس ایل کی کامیابی میں فرنچائز مالکان کا کردار کافی اہم رہا ، پی ایس ایل ایک فیملی ہے ، سب ایک ٹرافی کیلئے لڑیں گے ۔ٹرافی کا نام انفینٹی رکھا گیا ہے ۔ پی ایس ایل 11 کی ٹرافی مقامی جیولر کمپنی نے ڈیزائن کی ہے ۔