قومی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے معاذ صداقت آبدیدہ

قومی ٹیم میں ڈیبیو کرنے  والے معاذ صداقت آبدیدہ

ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک)پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم میں ڈیبیو کرنیوالے معاذ صداقت آب دیدہ ہو گئے ۔ معاذ نے کہا کہ مشکل حالات میں والدہ نے کہا تھا کہ ہمارے اچھے دن آئینگے ، آج میرا اچھا دن آگیا، فیملی میں سب نے سپورٹ کیا۔

 ڈیبیو کرنیوالے شامل حسین نے کہا کہ جب ٹیم میں نام آیا تو ایک خواب سا لگا، پورا ایک دن لگ گیا اس بات کو تسلیم کرنے میں کہ میرا نام ٹیم میں شامل ہے ۔ عبدالصمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید تھی کہ ون ڈے سکواڈ میں جگہ مل جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں