ایران:نامناسب لباس ،گلوکارہ کو 74 کوڑے مارے گئے
تہران(شوبز ڈیسک)ایران میں عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے بغیر حجاب اور نامناسب کپڑے زین تن کرکے گانا گانے والی معروف گلوکارہ پراستو احمدی کو ان کے 4 ساتھیوں سمیت 74 کوڑے فی کس مارے گئے ۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق 29 سالہ گلوکارہ اور چار مرد ساتھیوں کو پیر کے روز شہر قم میں سزا پر عمل درآمد کرتے ہوئے 74، 74 کوڑے لگائے گئے ۔ گلوکارہ کے وکیل نے بھی سزا پر عمل درآمد کی تصدیق کی ہے ۔یہ مقدمہ دسمبر 2024 میں احمدی کی جانب سے یوٹیوب پر نشر کیے گئے ایک آن لائن کنسرٹ کے بعد شروع ہوا تھا۔ اس پرفارمنس میں گلوکارہ نے حجاب کے بغیر اور نامناسب لباس پہن رکھا تھا جبکہ ان کے ساتھ مرد موسیقار بھی موجود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments