دوران انجیوگرافی موسیقی سننے سے بلڈ پریشر،درد میں کمی

دوران انجیوگرافی موسیقی سننے سے بلڈ پریشر،درد میں کمی

لندن(نیٹ نیوز)دل کی شریانوں کی انجیوگرافی کے دوران موسیقی سننے سے مریضوں کا ذہنی دباؤ، بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے ۔

طبی جرنل ہارٹ میں آن لائن شائع تقابلی تحقیق کے مطابق انجیوگرافی سے پہلے اور دوران موسیقی سننے والے مریضوں میں سسٹولک بلڈ پریشر، یعنی بلڈ پریشر کی پیمائش میں اوپر والا عدد، نسبتاً کم ریکارڈ کیا گیا۔تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کہ موسیقی سننے سے دل کی دھڑکن اور ٹروپونن نامی پروٹین کی سطح میں کمی دیکھی گئی جو دل کے پٹھوں کو پہنچنے والے نقصان کی نشاندہی کرتا ہے ۔ اس کے علاوہ مریضوں نے درد کی شدت بھی کم محسوس کی۔محققین کے مطابق انجیوگرافی کے دوران موسیقی کو بطور علاج استعمال کرنے سے یہ عمل مریضوں کے لیے کم تکلیف دہ اور کم ذہنی دباؤ کا باعث بن سکتا ہے اس لیے اسے طبی طریقہ کار کا حصہ بنانے پر غور کیا جانا چاہیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...