زمین پر دوڑنے کیساتھ فضا میں اُڑنے والی گاڑی کی ویڈیو

زمین پر دوڑنے کیساتھ فضا میں اُڑنے والی گاڑی کی ویڈیو

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں تیار کی گئی ایک نئی اڑنے والی گاڑی عمودی طور پر پرواز کر سکتی ہے اور زمین پر واپس اترنے کے بعد عام سڑکوں پر بھی چل سکتی ہے ۔

چین کے وسطی صوبے ہونان کے شہر چانگشا میں اس گاڑی کا حال ہی میں پہلی بار مظاہرہ کیا گیا۔ اسے تیار کرنے والی کمپنی ژونگ فی اسمارٹ مینوفیکچرنگ کے مطابق، یہ گاڑی نہ صرف رن وے کے بغیر اڑان بھرنے کی صلاحیت رکھتی ہے بلکہ پرواز کے بعد دوبارہ سڑک پر سفر بھی کر سکتی ہے یہ ایک مرتبہ مکمل توانائی حاصل کرنے کے بعد 300 کلومیٹر تک پرواز کر سکتی ہے ۔یہ ایک نشست والی گاڑی ہے اور اس کا زیادہ سے زیادہ وزن، اڑان بھرتے وقت، 280 کلوگرام تک ہو سکتا ہے ۔ اس میں 120 کلوگرام تک وزن اٹھانے کی گنجائش رکھی گئی ہے ۔ فی الحال یہ آزمائشی مرحلے میں ہے اور اسے عام استعمال کے لیے دستیاب ہونے سے پہلے مزید جانچ اور تیاری کے مراحل سے گزرنا ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...