جی ٹی اے 6 میں نظر آنے والا کتا حقیقی کتے کی نقل نکلا

جی ٹی اے 6 میں نظر آنے والا کتا حقیقی کتے کی نقل نکلا

فلوریڈا (نیٹ نیوز)گزشتہ ہفتے ریلیز ہونے والے مشہور ویڈیو گیم سیریز گرینڈ تھیفٹ آٹو 6 (جی ٹی اے 6) میں ایک منفرد کردار نے گیمرز کی توجہ حاصل کرلی ہے

 جس کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ اسے امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک حقیقی پالتو کتے سے متاثر ہوکر تیار کیا گیا ہے ۔شوشل میڈیا کے رپورٹ کے مطابق لُوسی نامی یہ کتا فلوریڈا کے شہر فورٹ لاڈرڈیل میں رہتا ہے اور پانی میں کھیلنے کا شوق رکھتا ہے ۔ لوسی اپنے مالک ایڈی اِنچ کے ساتھ واٹر کرافٹ پر سیر کرتا دکھائی دیتا ہے اور مقامی علاقے میں خاصی شہرت رکھتا ہے ۔شوشل میڈیا کے رپورٹ کے مطابق جی ٹی اے 6 میں بھی ایک کتے کو جیٹ اسکی پر سوار دکھایا گیا ہے جس نے گیمرز کی دلچسپی بڑھا دی ہے ۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ گیم کا یہ کردار حقیقی زندگی کے کتے لوسی سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...