پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس سیریز کا آفیشل ٹریلر جاری
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس اوریجنل سیریز جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو کا آفیشل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جسے پاکستانی اور بھارتی مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے ۔
محبت اور دھوکے کی داستان پر مبنی اس سیریز کے ٹریلر میں پاکستانی شوبز کے نامور ستارے منفرد کرداروں میں نظر آئے ہیں۔ٹریلر میں فواد خان اور صنم سعید کی محبت کی جھلک دکھائی گئی ہے جبکہ ماہرہ خان ایک بے باک کردار میں نظر آئی ہیں۔ڈرامہ من مائل کی مقبول جوڑی مایا علی اور حمزہ علی عباسی بھی ایک بار پھر ساتھ نظر آئے گی، جبکہ ہانیہ عامر منفی کردار اور اقرا عزیز احد رضا میر کے ساتھ مرکزی کردار نبھائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments