مجھ میں ٹیلنٹ نہیں تھا ، خوش قسمتی سے اداکار بنا:جیتندر

مجھ میں ٹیلنٹ نہیں تھا ، خوش قسمتی سے اداکار بنا:جیتندر

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کے نامور اداکار جیتندر نے خود سے متعلق حیرت انگیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس کوئی ٹیلنٹ نہیں تھا اور وہ خوش قسمتی سے اداکار بنے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں جیتندر نے اپنے بیٹے اداکار تشار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تشار مجھ سے کہیں بہتر اور زیادہ لگن رکھنے والے اداکار ہیں اور میں یہ بات صرف اس لیے نہیں کہہ رہا کہ وہ میرا بیٹا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ میری خوش قسمتی تھی کہ میں صحیح وقت پر صحیح جگہ پر موجود تھا۔اداکار نے مزید کہا کہ اگر فلم ساز وی شانتارام کی نظر مجھ پر نہ پڑتی اور وہ مجھے ہیرو نہ بناتے تو میرے پاس نہ کوئی تجربہ تھا، نہ کوئی خاص صلاحیت اور کچھ بھی نہیں تھا، بس میری قسمت میرے ساتھ تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...