گھنٹوں ٹی وی دیکھنے والوں میں گردوں کی بیماری کا خطرہ زیادہ
سڈنی(نیٹ نیہوز)ایک تحقیق کے مطابق گھنٹوں ٹی وی کے سامنے بیٹھے رہنے والے افراد میں گردوں کی بیماری کا خطرہ زیادہ ہوسکتا ہے ۔
محققین کا مزید کہنا تھا کہ اس سے ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے ۔ سوشل میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی سوئن برن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اور برطانیہ کی یونیورسٹی آف لیسٹر اور کیمبرج یونیورسٹی کے محققین کے مطابق جسمانی سرگرمیوں سے دور رہنے اور مسلسل بیٹھے رہنے کی عادت گردوں کی بیماری کا ایک نیا خطرہ ہے ۔ تحقیق میں معلوم ہوا کہ روزانہ سب سے زیادہ وقت ٹی وی دیکھنے والے افراد کے گردوں کی کارکردگی میں اوسطاً زیادہ تیزی سے کمی واقع ہوئی جبکہ زیادہ دیر تک ٹی وی دیکھنے اور ٹائپ 2 ذیابیطس، دونوں میں مبتلا افراد کے گردوں کی کارکردگی میں سب سے زیادہ کمی دیکھی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments