منفرد ریسٹورنٹ جہاں خاموشی سے کھانا آرڈر ہوتا ہے
بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں ایک ایسا منفرد ریسٹورنٹ بھی ہے جہاں کھانا آرڈر کرنے کے لیے بولنے کی ضرورت نہیں، بلکہ اشاروں، مسکراہٹوں اور محبت بھرے رویے سے ہی کام چل جاتا ہے ۔
صوبہ شانشی کے شہر تائی یوان میں قائم اس ریسٹورنٹ کا نام ‘چاؤشان ڈیف سسٹر’ ہے ، جسے سماعت سے محروم میاں بیوی ین ینگ اور فینگ یابین چلاتے ہیں۔اس ریسٹورنٹ میں صارفین ہاتھوں کے اشاروں، مینیو کی جانب اشارہ کر کے یا چینی اشاروں کی زبان کے چارٹ کی مدد سے اپنی پسند کا کھانا آرڈر کرتے ہیں۔انتظامیہ نے سماعت سے محروم دیگر افراد کو ریسٹورنٹ میں ملازمت بھی فراہم کر رکھی ہے تاکہ انہیں باعزت روزگار اور کام کرنے کے لیے سازگار ماحول مل سکے ۔اس ریسٹورنٹ میں مالکان ایسے افراد کو مفت کھانا بھی فراہم کرتے ہیں جو اس کی قیمت ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments