شردھا کپور 8کلو وزنی گھنگھرو پہن کر ڈانس کرنے سے انجرڈ ہوئیں
ممبئی (این این آئی)بالی وڈ فلم ساز لکشمن اتریکر نے انکشاف کیا کہ اداکارہ شردھا کپور فلم ایٹھا کے گانے کیلئے 8 کلو وزنی گھنگھرو پہن کر ڈانس کرنے سے انجری کا اشکار ہوئیں۔
فلم ساز لکشمن اتریکر نے حال ہی میں فلم کے گانے جی جی رے جی کی رونمائی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شردھا کی کام سے لگن اور محنت کی تعریف کی۔ فلم ساز کے مطابق شردھا نے ہر گانے کے لیے 25 دن تک ریہرسل کی اور وہ روزانہ 8 گھنٹے تک 8 کلو وزنی گھنگھرو پہن کر مشق کرتی تھیں جس کی وجہ سے ان کے پاؤں سوجھ جاتے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments