دلجیت دوسانجھ کے بنگلور کنسرٹ سے پہلے بم حملے کی دھمکی

دلجیت دوسانجھ کے بنگلور کنسرٹ سے پہلے بم حملے کی دھمکی

ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے آئندہ کنسرٹ کو بم حملے کی دھمکی موصول ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔

یہ کنسرٹ 29 نومبر کو بنگلور میں منعقد ہونا ہے ، جس سے قبل حکام کو ایک مشتبہ ای میل موصول ہوئی ہے ۔ یہ ای میل دھارواڑ کے پولیس کمشنر کو بھیجی گئی، جس میں کنسرٹ کے مقام پر ممکنہ دھماکے سے خبردار کیا گیا ہے ۔ پیغام میں ان افراد کو بھی نشانہ بنانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جو تقریب میں شرکت کا ارادہ رکھتے ہیں۔مبینہ ای میل میں لوگوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ اپنے بچوں کو کنسرٹ میں نہ لائیں۔ اس کے علاوہ فون کالز کا جواب دینے اور میٹرو میں سفر کرنے سے گریز کرنے کی تنبیہ بھی کی گئی۔ حکام نے دھمکی آمیز ای میل کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...