وزن کم ہونے کی وجہ اوزیمپک نہیں شوہر کے انتقال کا غم تھا:شگفتہ اعجاز

وزن کم ہونے کی وجہ اوزیمپک نہیں  شوہر کے انتقال کا غم تھا:شگفتہ اعجاز

کراچی (آئی این پی)سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے وزن میں نمایاں کمی کے بعد اوزیمپک انجکشن کے استعمال سے متعلق افواہوں کی تردید کر دی۔

ایک ٹی وی شو میں شگفتہ نے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی اوزیمپک استعمال نہیں کیا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ وزن کم کرنے کیلئے انجیکشنز یا مخصوص چائے کے استعمال کی حمایت نہیں کرتیں بلکہ غذائی عادات میں تبدیلی اور ورزش پر یقین رکھتی ہیں۔شگفتہ اعجاز نے انکشاف کیا کہ شوہر کے انتقال کے بعد شدید غم کے باعث ان کے وزن میں کمی آئی، تاہم وہ کسی کیلئے بھی ایسی کیفیت کی خواہش نہیں کرتیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...