خود پر تنقید برداشت ، خاندان پر نہیں:رشمیکا مندانا
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا نے کہا ہے کہ میں اپنے اوپر ہونے والی تنقید برداشت کر سکتی ہوں، لیکن اپنے خاندان کے خلاف کسی قسم کی بات برداشت نہیں کروں گی۔
حالیہ انٹرویو میں رشمیکا کے اس بیان پر خاصی بحث ہوئی تھی کہ انہوں نے ایک سال تک روزانہ وجے سے شادی کرنے کی درخواست کی تھی۔ ان کا مؤقف تھا کہ سوشل میڈیا پر جعلی مواد، تبدیل شدہ اسکرین شاٹس، نقالی اور منظم ہراسانی کے ذریعے ہمیں نشانہ بنایا گیا۔رشمیکا نے کہا ہے کہ میں تنقید کو اپنے پیشے کا حصہ اور لوگوں کی اظہارِ رائے کی آزادی سمجھتی ہوں، لیکن خاندان کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتی۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی میرے خاندان کے بارے میں بات کرے گا تو میں بھرپور جواب دوں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments