دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے 15 رکنی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
آل راؤنڈر فاطمہ ثنا کی بطور کپتان واپسی ،میچز 8 سے 20 دسمبر تک کھیلے جائینگے
لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے 15 رکنی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے ، جس میں آل راؤنڈر فاطمہ ثنا کی بطور کپتان واپسی ہوئی ہے ۔پاکستان ویمنز ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔ ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2025-29 کا حصہ ہوگی۔ پاکستان ٹیم چیمپئن شپ میں 9 میچز میں 5 فتوحات کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے ۔دورے کے تمام میچز 8 سے 20 دسمبر تک روسو کے ونڈسر پارک میں کھیلے جائیں گے ۔ ٹی ٹونٹی میچز 8، 10 اور 12 دسمبر جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز 15، 17 اور 20 دسمبر کو شیڈول ہیں۔ترجمان پی سی بی کیمطابق اعلان کردہ 15 رکنی سکواڈ میں فاطمہ ثنا (کپتان)، عائشہ ظفر، گل فیروزہ، مومنہ ریاست، منیبہ علی (وکٹ کیپر)، نجیہہ علوی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، صدف شمس، شوال ذوالفقار، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ رباب، طوبی حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر شامل ہیں۔فاطمہ ثنا ویمنز بگ بیش لیگ میں مصروفیت کے باعث آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کے لیے قومی سکواڈ کا حصہ نہیں تھیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments