رونالڈو 1000 گولز کے سنگ میل سے صرف 13 گول دور

 رونالڈو 1000 گولز کے سنگ میل سے صرف 13 گول دور

ریاض (سپورٹس ڈیسک)کرسٹیانو رونالڈو نے اے ایف سی چیمپئنز لیگ ایلیٹ میں النصر کی جانب سے گول سکور کرکے اپنے کیریئر کے مجموعی گولز کی تعداد 987 کرلی۔تفصیلات کے۔۔۔

 مطابق النصر نے ریاض کے الاول پارک میں کھیلے گئے میچ میں السد کو 1-2 سے شکست دی۔رونالڈو نے 13ویں منٹ میں پنالٹی پر گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی تاہم السد کے محمد وعد نے آٹھ منٹ بعد مقابلہ برابر کردیا۔رونالڈو کا ایک اور گول وی اے آر ریویو کے بعد مسترد کردیا گیا جبکہ محمد وعد کو مخالف کھلاڑی پر تھوکنے کے باعث ریڈ کارڈ دکھایا گیا۔دوسرے ہاف میں ژوا فیلکس نے شاندار بائی سائیکل کک کے ذریعے فیصلہ کن گول کرکے النصر کو فتح دلادی۔کرسٹیانو رونالڈو اب 1000 گولز کے تاریخی سنگ میل سے صرف 13 گول دور رہ گئے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...