بالرز کی محنت قابل تعریف،شان ٹیٹ قومی پیس بیٹری سے خوش
دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ایک بالر کی عدم موجودگی کے باوجود باقی بالرز کا اٹیک جاری رکھنا ان کی ذہنی مضبوطی کا ثبوت ہے عامر جمال کافی فٹ ہیں،ون ڈے ٹرائی سیریز میں نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کا کمبی ننیشن اچھا رہا،قومی بالنگ کوچ
لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ شان ٹیٹ نے کہا ہے کہ ٹیم کے تمام بالرز کی محنت قابلِ تعریف اور خوش آئند ہے ۔گزشتہ روز پی سی بی پوڈکاسٹ کے پروگرام سٹریٹ ڈرائیو ود سلمان بٹ میں شرکت کے دوران ٹیم کے بالنگ اٹیک اور کھلاڑیوں کی کارکردگی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سری لنکا کیخلاف دونوں ٹیسٹ میچز کا تیسرا دن بالرز کے لیے چیلنجنگ رہا تاہم دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ایک بالر کی عدم موجودگی کے باوجود باقی بالرز کا اٹیک جاری رکھنا ان کی ذہنی مضبوطی کا ثبوت ہے ۔انہوں نے کہا کہ رضااﷲ کے لیے آرام بہت اہم ہے ، اسی لیے پہلے ٹیسٹ کے بعد انہیں آرام کروایا گیا، جس کے بعد دوسرے ٹیسٹ میں ان کی کارکردگی اچھی رہی۔شان ٹیٹ کے مطابق کھلاڑیوں کے ٹریننگ پروگرام کو بہتر بنانے میں ہیڈ کوچ نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ سیریز کے اختتام پر تمام بالرز کے ساتھ ان کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو بھی کی گئی۔انہوں نے عامر جمال کی فٹنس کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ کافی فٹ ہیں اور طویل سپیلز میں بالنگ کرنا پسند کرتے ہیں۔شان ٹیٹ کا مزید کہنا تھا کہ ون ڈے ٹرائی سیریز میں نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کا کمبی ننیشن اچھا رہا۔انہوں نے بالرز کی محنت اور کارکردگی کو پاکستان ٹیم کے لیے خوش آئند قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments