مردوں جیسی خوبیاں خواتین میں نظر انداز کی جاتی ہیں:ثانیہ سعید
کراچی (آئی این پی) سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے معاشرے میں مردوں اور خواتین کے لیے قائم مختلف پیمانوں پر اہم سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ جن خوبیوں کو مردوں میں غیر معمولی سمجھ کر سراہا جاتا ہے ، وہی خوبیاں خواتین میں موجود ہوں تو اکثر انہیں نظر انداز کر دیا جاتا ہے ۔
ثانیہ سعید نے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر کسی مرد کو فرشتہ قرار دے دیا جائے تو اس کے معمول کے اچھے رویے کو عام کرنے کا مقصد ہی ختم ہو جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں ایسی کئی خواتین کو جانتی ہوں جن میں بھی یہی خوبیاں موجود ہیں، لیکن انہیں اس قدر پذیرائی نہیں ملی۔اداکارہ کے مطابق معاشرہ خواتین کو خیال رکھنے والی، بے لوث اور دوسروں کا احساس کرنے والی دیکھنے کا عادی ہو چکا ہے ، اس لیے ان کی اِن خوبیوں کو اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments