آنکھ کیوں پھڑکتی ہے ؟ وجوہات اور بچاؤ کے طریقے جانیے
لاہور(نیٹ نیوز)آنکھ کا اچانک پھڑکنا ایک عام مسئلہ ہے جس کا سامنا اکثر افراد کو ہوتا ہے ۔ اگرچہ یہ کیفیت عموماً بے ضرر اور عارضی ہوتی ہے۔
تاہم مسلسل آنکھ پھڑکنے کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے اپولو ایڈلکس ہسپتال کے شعبہ امراض چشم سے وابستہ ڈاکٹر سبھا کورین کا کہنا ہے کہ آنکھ پھڑکنے کی عام وجوہات میں نیند کی کمی اور جسمانی تھکن، ذہنی دباؤ،موبائل اور کمپیوٹر سکرین کا زیادہ استعمال،چائے اور کافی کا ضرورت سے زیادہ استعمال،آنکھوں میں خشکی اور جلن شامل ہیں،آنکھ پھڑکنے سے بچنے کیلئے نیند پوری کریں ،سکرین سے وقفہ لیں ۔چائے ، کافی اور دیگر کیفین والے مشروبات کے ضرورت سے زیادہ استعمال سے گریز کریں۔ذہنی دباؤ کم کریں،آنکھوں کی خشکی دور کریں،ماہرین کے مطابق اگر آنکھ کئی ہفتوں تک مسلسل پھڑکتی رہے ، پلک مکمل طور پر بند ہونے لگے تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments