امریکی شہری کا پیزا اٹھا کر بھاگنے کا انوکھا کارنامہ
ٹیکساس (نیٹ نیوز)امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر لبباک سے تعلق رکھنے والے سٹیون ایرکسن نے ایک انوکھا کارنامہ انجام دیتے ہوئے اوکلاہوما کے شہر ٹلسا میں تقریباً 21 کلومیٹر کی ہاف میراتھن پیزا کا ڈبہ اٹھا کر مکمل کر لی۔
سٹیون نے اتوار کو ہونے والی ولیمز روٹ 66 ہاف میراتھن میں 16 انچ کا پیزا باکس ہاتھ میں اٹھا کر دوڑ لگائی، جسے اینڈولینیز پیزیریا نے خصوصی طور پر میٹالیکا میوزک بینڈ کے البم کور کی طرز پر ڈیزائن کیا تھا۔انہوں نے یہ دوڑ ایک گھنٹہ 44 منٹ اور 40 سیکنڈ میں مکمل کی اور اب انہیں امید ہے کہ ان کا یہ وقت پیزا اٹھا کر تیز ترین ہاف میراتھن مکمل کرنے کے گنیز ورلڈ ریکارڈ کے لیے کافی ثابت ہوگا۔سٹیون ایرکسن نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ انہوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ وہ گنیز ورلڈ ریکارڈز میں نام درج کرانے کی کوشش کریں گے لیکن اب وہ اس منفرد مقصد کے لیے تیار ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments