چین:الیکٹرک کار کی ساری رات پارکنگ کیلئے 868 کوششیں
بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں ایک الیکٹرک گاڑی نے رات بھر خود کو پارک کرنے کی 868 مرتبہ کوشش کر کے سیکیورٹی گارڈ سمیت سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ انوکھا واقعہ چین کے صوبے انہوئی کی ایک بیسمنٹ پارکنگ میں رات تقریباً 3 بجے پیش آیا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں گاڑی کو بار بار آگے پیچھے ہوتے اور اپنی جگہ درست کرتے دیکھا گیا۔ غیر معمولی آوازیں سن کر سکیورٹی گارڈ موقع پر پہنچا تو گاڑی میں کسی کو موجود نہ پا کر حیران رہ گیا۔گاڑی کے مالک کے مطابق سسٹم ریکارڈ سے معلوم ہوا کہ رات بھر خودکار پارکنگ کا فیچر 868 مرتبہ فعال ہوا۔بعض رپورٹس میں اسے سافٹ ویئر کی خرابی قرار دیا گیا جبکہ دیگر میں مالک کی جانب سے موبائل ایپ کے ذریعے بار بار پارکنگ فیچر استعمال کرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ، تاہم اصل وجہ تاحال واضح نہیں ہو سکی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments