بیرون ملک مواقع کم، ترسیلاتِ زر میں اضافے کو خطرہ

بیرون ملک مواقع کم، ترسیلاتِ زر میں اضافے کو خطرہ

رواں سال صرف5لاکھ 8ہزار نوجوان ہی بیرون ملک ملازمتوں پر گئے،عدنان پراچہ

کراچی(رپورٹ : حمزہ گیلانی)رواں سال کے اختتام میں صرف 37 دن رہ گئے اور ترسیلاتِ زر کو مستحکم رکھنے اور بڑھانے والا کاروبار اس وقت سخت مشکلات کا شکار ہے ۔سابق وائس چیئرمین پاکستان اور ماہراوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن عدنان پراچہ نے دنیا نیوز کو بتایا کہ اس سال کے 328 دنوں میں صرف 5 لاکھ 8 ہزار نوجوان بیرونِ ملک نوکریوں پر گئے  ۔ اس سال کا اختتام بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں 2 لاکھ ورک فورس کی کمی پر ہوگا ۔یو اے ای، قطر اور عمان جیسے ممالک ہمارے لیے دروازے تقریباً بند کر چکے ہیں ور پاکستان میں اس کاروبار کے لیے واحد بڑا ملک سعودی عرب ہے جہاں ہماری 60 فیصد سے زائد ورک فورس جاتی ہے ، وہاں بھی اب تک 3 لاکھ 15 ہزار  افراد جا سکے ہیں جو کہ گزشتہ سالوں میں5لاکھ25ہزارتھے ۔ عمان جہاں ہم نے 80 ہزار ورک فورس بھیجی تھی، وہاں 2 سال سے مسائل ہیں اور اس سال اب تک صرف 800 نوجوان ہی نوکری کے ویزوں پر جا سکے ہیں، انکے مطابق جب تک حکومت خلیجی ممالک سے ہمارے نوجوانوں کے لیے ویزے شروع نہیں کرواتی، اس وقت تک یہ کاروبار مزید مشکلات کا شکار ہوتا رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...