سونا1300روپے مزید مہنگا،ڈالر کی قدرمیں کمی
کراچی (بزنس ڈیسک)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم چاندی کے نرخ گرگئے ۔
ادھر ڈالر مزید سستا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر کے اضافے سے 3629 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1300 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 85 ہزار 436 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1115 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 30 ہزار 449 روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے کی کمی سے 276.47 روپے پر بند ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments