خلائی مخلوق پُراسرار پلان کیساتھ انسانوں کے درمیان ہیں

خلائی مخلوق پُراسرار پلان کیساتھ انسانوں کے درمیان ہیں

لندن(نیٹ نیوز)سابق امریکی محکمہ دفاع کے کنٹریکٹر گیری موشیئر نے دعویٰ کیا ہے کہ خلائی مخلوق (ایلینز) پہلے ہی انسانوں کے درمیان رہ رہی ہیں اور زمین کی آبادی دوبارہ بڑھانے کے منصوبے کے تحت امریکی بحریہ کو مبینہ طور پر خوفزدہ کر رہی ہیں۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کو دئیے گئے انٹرویو میں گیری موشیئر نے یہ دعوے ایسے وقت میں کیے ہیں جب امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے حال ہی میں اپنی تازہ ترین یو ایف او فائلیں جاری کی ہیں۔ڈیلی میل کے مطابق گیری موشیئر تقریباً 30 سال تک محکمہ دفاع میں انجینئر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ موشیئر کا دعویٰ ہے کہ یو ایف او کی پروازیں، مبینہ اغوا کے واقعات، فصلوں میں پراسرار دائرے اور مویشیوں کی پُراسرار ہلاکتیں دراصل خلائی مخلوقات کی جانب سے انسانوں کو خوفزدہ کرنے کی منصوبہ بند کوششیں ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...