لکی کور انڈسٹریز نے مالی نتائج کا اعلان کر دیا

لکی کور انڈسٹریز نے  مالی نتائج کا اعلان کر دیا

کراچی(بزنس رپورٹر)بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے بعد، لکی کور انڈسٹریز لمیٹڈ (کمپنی)نے 30 جون 2025 کو ختم ہونے والے سال کے مالی نتائج کا اعلان کردیا۔۔

مربوط بنیاد پر (بشمول کمپنی کے ماتحت ادارے لکی کور پاورجن لمیٹڈ کے نتائج)کمپنی نے زیرجائزہ سال کے دوران 119,941 ملین روپے کی خالص مجموعی فروخت ظاہر کی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 1 فیصد کمی کی نشاندہی کرتی ہے ۔ مربوط آپریٹنگ نتائج 18,031 ملین روپے رہے جو 5 فیصد زیادہ ہیں۔ مجموعی بنیادوں پرزیرجائزہ سال کے لیے 11,757 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع اور ہولڈنگ کمپنی کے مالکان سے منسوب25.46 روپے فی شیئر آمدنی گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں دونوں5 فیصد زیادہ ہیں۔ انفرادی بنیادوں پر، زیرجائزہ سال کے لیے منافع بعداز ٹیکس اورفی شیئر آمدنی بالترتیب 11,638 ملین روپے اور 25.20 روپے دونوں4 فیصد زیادہ ہیں۔بورڈ نے 310 فیصد(یعنی2/-روپے والے ہر شیئر کے لیے 6.20/-روپے فی شیئر) کی شرح سے حتمی نقد منافع منقسمہ کی سفارش کی ہے ۔ایل سی آئی کے چیف ایگزیکٹو آصف جمعہ نے کہا کہ ایک ایسے سال میں جو اقتصادی تبدیلی اور نمو پذیر صنعت کی حرکیات سے متاثر ہوا، میکرو انڈیکیٹرز نے استحکام کی ابتدائی علامات ظاہر کیں تاہم عملی ماحول چیلنجنگ رہا جس میں کمزور طلب نے بالخصوص سال کی دوسری ششماہی میں اہم شعبوں کو متاثر کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں