چین کو مچھلی کی خواراک کی برآمدات میں 27فیصد اضافہ
بیجنگ (این این آئی)پاکستان کی چین کو جانوروں کی خوراک میں استعمال ہونے والے آٹے اور مچھلی کی خوراک کی برآمدات میں 27 فیصد اضافہ ہو ا۔۔
جو چینی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی طلب اور مسابقت کی نشاندہی ہے ۔ گوادر پرو کے مطابق چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے سرکاری اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ پاکستان نے جنوری سے جون 2025 تک چین کو 25.13 ملین کلوگرام فش فلو اور خوارک برآمد کی جن کی قیمت 23.75 ملین ڈالر تھی۔