گزشتہ ماہ سیمنٹ کی فروخت میں 30.13 فیصد اضافہ
کراچی(بزنس ڈیسک)جولائی 2025 کے دوران سیمنٹ کی فروخت میں 30.13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مجموعی طور پر 3.997 ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ہوئی۔۔۔
جبکہ جولائی 2024 میں 3.071 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی گئی تھی۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ ماہ مقامی مارکیٹ میں سیمنٹ کی فروخت 2.988 ملین ٹن رہی، یہ حجم جولائی 2024 کے 2.524 ملین ٹن کے مقابلے میں 18.40 فیصد زیادہ ہے۔