سرحد چیمبر میں بزنس سہولت ڈیسک قائم
پشاور(آئی این پی)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے (TDAP) کے تعاون سے چیمبر میں بزنس فسلیٹشن ڈیسک قائم کر دی۔۔۔
اس اقدام کا مقصد کاروباری برادری خصوصاً برآمد کنندگان کو خیبر پختونخوا کے ذریعے ملکی برآمدات کو بڑھانے کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہے ۔سر حد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے ٹڈاپ کے ڈائریکٹر نعمان بشیر کے ہمراہ چیمبر ہاؤ س میں ڈیسک کا افتتاح کیا۔