الیکٹریسٹی پاکستان اور ای وی ایس ورلڈ نمائش کا اختتام

الیکٹریسٹی پاکستان اور ای وی ایس ورلڈ نمائش کا اختتام

کراچی(بزنس ڈیسک)الیکٹریسٹی پاکستان اور ای وی ایس ورلڈ نمائش کا میابی کے ساتھ اختتام ہوا۔یکم سے تین اگست تک جاری رہنے والی نمائش نے صنعتی ماہرین۔۔۔

 سرکاری نمائندوں اور عالمی ٹیکنالوجی فراہم کنندگان کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا تاکہ پاکستان میں توانائی کی منتقلی اور الیکٹرک گاڑیوں کے نظام کو فروغ دیا جاسکے۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر پنجاب برائے ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے الیکٹرک وہیکل اور ٹرانسپورٹ سلوشنز کے فروغ میں اس نمائش کے کردار کو سراہا اور کہا کہ ای وی ایس ورلڈ نے صاف، مؤثر اور جدید ٹرانسپورٹ ٹیکنالوجیز کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔ حکومت پنجاب الیکٹرک وہیکل ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کیلئے مضبوط پبلک-پرائیویٹ شراکت داری، مؤثر پالیسیوں اور انفرااسٹرکچر کی ترقی پر پُرعزم ہے۔فیکٹ ایگزیبیشنز کے سی ای او سلیم خان تنولی نے کہا کہ لیکٹریسٹی پاکستان اور ای وی ایس ورلڈ کا کامیاب اختتام ملک کیلئے صاف اور مؤثر توانائی کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں