فرنیچر کونسل کا وفد برطانیہ کے 10 روزہ دورے کے بعد واپس پہنچ گیا

فرنیچر کونسل کا وفد برطانیہ کے 10 روزہ دورے کے بعد واپس پہنچ گیا

لاہور(اے پی پی)فرنیچر کونسل کا وفد چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق کی قیادت میں برطانیہ کے 10 روزہ دورے کے بعد واپس پہنچ گیا۔

میاں کاشف نے بتایا کہ یہ دورہ تجارتی مواقع کی تلاش، کاروباری روابط میں اضافہ اور بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستان کی اعلی معیار کی فرنیچر مصنوعات کی نمائش کیلئے پی ایف سی کی کوششوں کا حصہ ہے۔ وفد نے پاکستانی دستکاری کو فروغ دینے اور ممکنہ تعاون پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے برطانوی سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کے ساتھ نتیجہ خیز ملاقاتیں کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں