پاکستان، ایران کا آزاد تجارتی معاہدہ ترقی کی راہیں ہموار کریگا،کاٹی
کراچی (این این آئی)کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی)کے صدر جنید نقی نے پاکستان اور ایران کے مابین مذاکرات کے نتیجے میں وزارتی سطح پر 12 معاہدوں پر دستخط کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ اور تجارتی تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا، جس سے عوامی سطح پر معاشی خوشحالی اور ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان کے درمیان دیرینہ تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہورہے ہیں۔