پاکستان کھجور پیدا کرنیوالا دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا
کراچی(این این آئی)پاکستان کھجور پیدا کرنے والا دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے۔ تحقیقی رپورٹ میں تحقیق کار نے بتایا کہ پاکستان میں سالانہ 5لاکھ ٹن کھجور پیدا ہوتی ہے ۔
ڈیٹ پام ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین اثمارنے بتایا کہ پاکستان دنیامیں کھجور پیداکرنے والا پانچواں بڑا ملک بن گیا ہے جہاں سالانہ 5 لاکھ ٹن کھجور پیدا ہوتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں کھجور کا کل پیداواری رقبہ تقریبا 82ہزار ہیکٹر ہے ، ملک میں سب سے زیادہ کھجور سندھ میں پیدا ہوتی ہے۔