توانائی شعبے میں گردشی قرضوں کی ادائیگی کا آغاز

 توانائی شعبے میں گردشی قرضوں کی ادائیگی کا آغاز

کراچی(بزنس رپورٹر)حکومتِ پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی اہم شرط پوری کرتے ہوئے توانائی کے شعبے میں گردشی قرضوں کی ادائیگی کے منصوبے پر عملدرآمد کا باضابطہ آغاز کردیا ہے۔۔۔

اس سلسلے میں آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کو پہلی قسط کی ادائیگی کر دی گئی ہے ۔او جی ڈی سی ایل کی جانب سے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور لندن اسٹاک ایکسچینج کو باضابطہ خط ارسال کیا گیا ہے جس میں ادائیگی کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔ او جی ڈی سی ایل کے مطابق،حکومت نے پاور ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے کمپنی کو 7ارب 72 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ادائیگی کی ہے ۔یہ ادائیگی حکومت کی جانب سے منظور شدہ سرکلر ڈیٹ سیٹلمنٹ پلان کے تحت کی گئی، جس میں ٹرم فنانس سرٹیفکیٹس کا استعمال کیا گیا۔او جی ڈی سی ایل کے خط کے مطابق گردشی قرضوں کی مد میں حکومت کی جانب سے 92 ارب روپے کی مجموعی سود ادائیگی کی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں