وفاقی چیمبر، ڈی پی ورلڈ اور این ایل سی کا مشترکہ اجلاس
اسلام آباد(آن لائن)ایف پی سی سی آئی، ڈی پی ورلڈ اور این ایل سی کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت صدر ایف پی سی سی آئیعاطف اکرام شیخ منعقد ہوا۔
اجلاس میں مختلف شعبوں میں تعاون ، دبئی میں ڈی پی ورلڈ اور این ایل سی کے مشترکہ منصوبے پاکستان مارٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عاطف اکرام شیخ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایف پی سی سی آئی ، این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ کا باہمی تعاون خطے میں تجارت کی نئی راہیں کھولے گا۔ چائنہ کے ڈریگن مارٹ کا اس وقت دبئی اور چین کی معاشی شراکت داری میں کلیدی کردار ہے۔